پاکستان - 04 فروری 2026
پی آئی اے کا کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ، پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے رعایت
کاروبار - 04 فروری 2026
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔
اس رعایت کا مقصد مسافروں، خاص طور پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافر یکم فروری سے 10 مارچ 2026 اور یکم مئی سے 15 مئی 2026 کے درمیان سفر کرنے کے لیے اس رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
بکنگ کروانے کی آخری تاریخ 10 فروری 2026 ہے۔
مسافر اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اپنی روایتی مہمان نوازی کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
دیکھیں

