آبنائے ہرمز میں ایرانی فورسز نے امریکی پرچم والا جہاز روک لیا

news-banner

دنیا - 04 فروری 2026

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے آبنائے ہرمز میں امریکی پرچم والے جہاز کو روک کر گھیرے میں لے لیا۔

 

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم والا جہاز بغیر اجازت ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا، جس پر ایرانی کشتیوں نے وارننگ دی، بعد ازاں جہاز نے علاقہ چھوڑ دیا۔

 

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کشتیوں نے امریکی پرچم والے جہاز کو روکا اور عملے کو ہراساں کیا۔

 

سینٹ کام کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی کشتیاں اور ایرانی ڈرون جہاز کے قریب پہنچے اور اسے قبضے میں لینے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

 

 امریکی دعوے کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن سے اڑان بھرنے والے امریکی ایف 35 سی لڑاکا طیارے نے ایک ایرانی ’’شاہد-139‘‘ ڈرون بھی مار گرایا۔