پاکستان - 04 فروری 2026
سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے: صدرِ مملکت
دنیا - 04 فروری 2026
لاہور: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔
صدر زرداری نے سری لنکا کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ ہے اور وقت کی کسوٹی پر پورا اتری ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ سری لنکا نے جنوبی ایشیائی تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کی مسلح افواج کو سری لنکا کی حمایت قابلِ قدر رہی ہے۔
صدر زرداری نے بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی پر افسوس ظاہر کیا اور پاکستان-سری لنکا تعاون کو جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
دیکھیں

