پاکستان - 04 فروری 2026
پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت مزید بڑھانے کی درخواست کر دی
کاروبار - 04 فروری 2026
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت کو ایک سال مزید بڑھانے کی درخواست کر دی ہے۔ معاشی ٹیم نے یہ بھی تجویز دی کہ کریڈٹ مدت ایک سال سے بڑھا کر دو سال یا اس سے زیادہ کی جائے تاکہ بیلنس آف پیمنٹ پر دباؤ کم ہو۔ حکومت اور سعودی حکام کے درمیان بات چیت جاری ہے اور جلد اس کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
فی الحال سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر دیے جا رہے ہیں، جس کی مجموعی رقم 1.2 ارب ڈالر ہے اور یہ سہولت فروری 2026 تک مؤثر ہے۔
یہ سہولت بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے اور اقتصادی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
پاکستانی اقتصادی ٹیم سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کر رہی ہے۔
سعودی عرب کے پاس پاکستان میں کل 5 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس موجود ہیں، جن میں سے 2 ارب ڈالر پہلے ہی ایک سال کے لیے رول اوور ہو چکے ہیں، جبکہ 3 ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے اور ان کی مدت بڑھانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
اگر سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل کی سہولت دوبارہ شروع ہو گئی تو پاکستان کو رواں سال مزید 1.2 ارب ڈالر موصول ہوں گے اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت فروری 2027 تک جاری رہے گی۔
سعودی حکام نے بات چیت کے دوران ادارہ جاتی اصلاحات، پائیدار اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر زور دیا ہے۔
دیکھیں

