پی ایم ڈی سی کے ڈاکٹرز نے کہا، عمران خان کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو آنکھ ضائع ہو سکتی ہے: مریم ریاض وٹو

news-banner

تازہ ترین - 04 فروری 2026

اسلام آباد: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ پمز کے ڈاکٹرز نے خبردار کیا تھا کہ عمران خان کا علاج بروقت نہ کروایا گیا تو ان کی آنکھ ضائع ہو سکتی ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جیل میں کمزور ہو گئی ہیں، اور آج تین ماہ بعد فیملی ممبران ان سے ملاقات کر سکے۔ 

 

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت فکرمند ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے بار بار اپنی آنکھ کے علاج کے لیے درخواست کی تھی۔

 

مریم ریاض وٹو کے مطابق، پہلے جونیئر ڈاکٹرز اور پھر پمز کے ماہرین نے عمران خان کا معائنہ کیا، لیکن جیل کے عملے نے ابتدا میں ہسپتال لے جانے سے روک دیا۔

 

 پمز کے ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے وفاقی وزرا پر تنقید کی کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ عمران خان نے خود پمز جانے کی درخواست کی۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ فیملی کی ملاقاتیں صرف ذاتی ہیں، سیاسی نہیں، اور بشریٰ بی بی نے صرف عمران خان کی صحت کے بارے میں پیغام دیا اور ان کی بہنوں اور ڈاکٹرز سے ملاقات کروانے کی درخواست کی۔