سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ مزید ہزاروں روپے مہنگا

news-banner

کاروبار - 04 فروری 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 29 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا۔ 

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 689 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 671 روپے ہو گئی۔ 

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 148 ڈالر اضافے کے ساتھ 5064 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔