ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

news-banner

کھیل - 04 فروری 2026

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ کو کولمبو میں صبح کی تیز بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ 

 

میچ کے شیڈول کے مطابق گراؤنڈ زیادہ تر حصوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹاس بھی نہیں ہو سکا اور کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

 

ذرائع کے مطابق، گراؤنڈ کی خراب صورتحال اور جمع شدہ پانی کے باعث میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

 

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا ورلڈکپ میچ 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلنے والی ہے۔