پاکستان - 05 فروری 2026
امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود کرنے والا معاہدہ ختم
دنیا - 05 فروری 2026
ماسکو: امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کو محدود رکھنے والا آخری معاہدہ نیو سٹارٹ آج ختم ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو سٹارٹ معاہدہ 5 فروری 2026 کو ختم ہو گیا ہے اور دونوں ممالک معاہدے میں توسیع یا متبادل منصوبے پر کوئی اتفاق رائے قائم نہ کرسکے۔
روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے کہا ہے کہ روس اسٹریٹیجک استحکام برقرار رکھنے کے لیے سفارتی ذرائع کے ذریعے پُرعزم ہے۔
معاہدے کے خاتمے سے ایک روز قبل روسی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا تھا کہ اب دونوں فریق معاہدے کے تحت کسی ذمہ داری کے پابند نہیں ہیں اور مستقبل کے اقدامات خود طے کریں گے۔
واضح رہے کہ 2010 میں طے پانے والے نیو سٹارٹ معاہدے کے تحت امریکا اور روس جوہری وار ہیڈز اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی تعداد محدود رکھنے کے پابند تھے، مگر اب ان پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
دیکھیں

