پاکستان - 06 فروری 2026
آپریشن ردّالفتنہ کے مثبت نتائج، بلوچستان میں بدنام دہشت گردوں کا ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنا
پاکستان - 06 فروری 2026
کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جہاں علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ریاستِ پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی مشترکہ کوششیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں دہشت گردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر نے سرنڈر کر دیا۔
میراک خان چکرانی نے اپنے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے اسلحہ ڈال دیا۔ سرنڈر کرنے والا یہ گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی حکام کے حوالے کیا، جبکہ میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن ردّالفتنہ کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر کے بھی جلد ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی توقع ہے۔
دیکھیں

