پاکستان - 06 فروری 2026
ناسا کے خلا باز اب خلا میں سمارٹ فون استعمال کریں گے
تازہ ترین - 06 فروری 2026
نیویارک: (ویب ڈیسک) ناسا نے اعلان کیا ہے کہ کریو-12 مشن کے ذریعے انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن (ISS) جانے والے اور آرٹیمس II کے چاند کے قریب فلائی بائی کرنے والے خلا باز اب جدید سمارٹ فونز اپنے ساتھ لے جائیں گے۔
اس کا مقصد خلا بازوں کو اپنے خصوصی لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی سہولت دینا اور انہیں دنیا کے ساتھ شیئر کرنا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب خلا باز اپنی ذاتی سمارٹ فونز مشنز میں استعمال کر سکیں گے، اور ناسا نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ فونز کسی بھی اہم نظام میں مداخلت نہ کریں۔
پہلے کے سوئز یا اسپیس شٹل مشنز میں یہ ممکن نہیں تھا، مگر جدید ٹیکنالوجی اور سخت حفاظتی جانچ کے بعد اب یہ ممکن ہوا ہے۔
اس سے نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز لینے میں آسانی ہوگی بلکہ خلا بازوں کے حوصلے اور کام کے جذبے میں بھی اضافہ ہوگا۔
ناسا کے مطابق یہ قدم جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور وسائل کے مؤثر انتظام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
دیکھیں

