پاکستان - 06 فروری 2026
بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈکپ جیت لیا
کھیل - 06 فروری 2026
ہرارے: (اسپورٹس ڈیسک) بھارت نے انڈر 19 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ ہرارے میں کھیلا گیا، جہاں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے کیلب فیلکونر نے 115 رنز بنائے، بین ڈاکنز 66 اور بین مائز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبرش نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کانشک چوہان اور دیپیش دویندرا نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
آیوش مہاترے اور کھلان پٹیل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے۔
ویبھاؤ سوریاونشی نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 80 گیندوں پر 175 رنز بنائے، جس میں 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔
کپتان آیوش ماتھرے نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارت اب ریکارڈ چھٹی بار انڈر 19 ورلڈکپ جیتنے کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ انگلینڈ 1998 کے بعد اپنا پہلا یوتھ ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش میں تھا۔
دیکھیں

