پاکستان - 06 فروری 2026
چار روز میں ملک بھر کے 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن مکمل
تازہ ترین - 06 فروری 2026
اسلام آباد: (دنیا نیوز) 2026ء کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے پانچویں روز تک ملک بھر میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (N-EOC) کے مطابق یہ مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت جاری ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق:
- پنجاب: 2 کروڑ 24 لاکھ سے زائد بچے
- سندھ: 95 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچے
- خیبر پختونخوا: 67 لاکھ 64 ہزار سے زائد بچے
- بلوچستان: تقریباً 20 لاکھ 55 ہزار بچے
- اسلام آباد: 4 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچے
- گلگت بلتستان: 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچے
- آزاد کشمیر: 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچے
ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین فراہم کر رہے ہیں۔
دیکھیں

