عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 17 فروری تک بڑھا دی گئی

news-banner

پاکستان - 06 فروری 2026

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 17 فروری تک توسیع کر دی ہے۔

 

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نے 9 مئی کے واقعات اور دیگر پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ 

 

عمران خان کی عدالت میں غیر موجودگی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہو سکے۔

 

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

 

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔