پاکستان - 06 فروری 2026
تاجر برادری نے 8 فروری کے پی ٹی آئی احتجاج میں حصہ نہ لینے کا عندیہ دے دیا
کاروبار - 06 فروری 2026
پشاور: تاجر برادری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 8 فروری کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں حصہ نہیں لیں گے۔
سرحد چیمبر آف کامرس نے کہا کہ دکانیں اور مارکیٹیں بند نہیں کی جا سکتی، اور انہوں نے احتجاج میں شمولیت سے معذرت کی ہے۔
تاجروں کا موقف ہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلے ہی کاروباری حالات مشکلات کا شکار ہیں، اور تاجر برادری و عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروبار کی بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اور پی ٹی آئی کو پنجاب اور سندھ کے کارکنان سے بھی تعاون لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو پہیہ جام اور کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزراء احتجاج کی کامیابی کے لیے سرگرم ہیں اور مینا خان آفریدی سمیت دیگر وزراء سرحد چیمبر اور ٹرانسپورٹرز سے رابطے کر رہے ہیں۔
دیکھیں

