راولپنڈی کی مسجد میں خودکش دھماکا، 31 نمازی شہید، 150 سے زائد زخمی

news-banner

پاکستان - 06 فروری 2026

راولپنڈی: شہر کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک مسجد میں خودکش دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 31 نمازی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق، حملہ آور کو مسجد کے گیٹ پر روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ 

 

زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور بم ڈسپوزل سکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق، خودکش حملہ آور کا تعلق خارجی گروہ فتنہ الخوارج سے تھا۔