صدر عالمی بینک: پاکستان کو 10 سال میں 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی

news-banner

دنیا - 06 فروری 2026

لاہور: عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئندہ 10 سال میں تقریباً 3 کروڑ نوکریاں پیدا کرنا ہوں گی، یعنی ہر سال 25 سے 30 لاکھ نئے روزگار کے مواقع کی ضرورت ہے۔

 

عالمی بینک کے صدر نے انٹرویو میں خبردار کیا کہ اگر نوجوان آبادی کو مناسب روزگار نہ ملا تو بے روزگاری، سماجی بدامنی اور ہجرت میں اضافہ ہوگا۔ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ سالانہ 4 ارب ڈالر کی شراکت داری کرے گا۔

 

اجے بنگا نے کہا کہ نوکریوں کا 90 فیصد حصہ نجی شعبہ پیدا کرتا ہے، زراعت سے تقریباً ایک تہائی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

 

 انہوں نے بجلی کے شعبے کو سب سے بڑا چیلنج قرار دیا اور فوری اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ بجلی کے نقصانات معیشت اور سرمایہ کاری پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ سولر توانائی فائدہ مند ہے لیکن نظام کی بہتری ضروری ہے۔ مزید کہا کہ صحت، انفراسٹرکچر، سیاحت اور زراعت میں زیادہ روزگار کے مواقع موجود ہیں اور ماحولیاتی تحفظ کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔