ٹرمپ انتظامیہ نے غیر امریکی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے نکالنے کے لیے ڈیموکریٹس سے تعاون طلب کر لیا

news-banner

دنیا - 06 فروری 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ سیف امریکا ایکٹ کے تحت غیر امریکی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے خارج کیا جائے گا۔

 

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں اور گزشتہ ماہ کے دوران کوئی غیر قانونی طور پر امریکا داخل نہیں ہوا۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی، امیگریشن فورس، اور بارڈر پٹرول ملک کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 

کیرولائن لیوٹ کے مطابق رواں ہفتے چار امریکی شہری غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک ہوئے، اور تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔

 

 انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو سیف امریکا ایکٹ پر حمایت دینی چاہیے۔

 

انہوں نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتکاری کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے موقف سخت رہے گا۔ 

 

کیرولائن لیوٹ نے منی سوٹا میں مقامی حکومت کی غیر تعاون کی وجہ سے حالات خراب ہونے کی نشاندہی کی اور کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ٹرمپ مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور امیگریشن فورس کی فنڈنگ پر ڈیموکریٹس سے بات چیت جاری ہے، اور ہارورڈ یونیورسٹی کے کیمپس میں غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے معاہدے کے امکانات پر بات ہو رہی ہے۔