ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم اکرم، رمیز راجہ سمیت کئی پاکستانی اسٹارز شامل

news-banner

کھیل - 06 فروری 2026

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ماضی کے عظیم کھلاڑیوں اور موجودہ کرکٹ اسٹارز کو شامل کیا گیا ہے۔

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق کمنٹری پینل میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ، ایان بشپ، رمیز راجہ اور وسیم اکرم جیسے معروف نام شامل ہیں، جو اپنی آواز اور تجربے سے میچز کو مزید دلچسپ بنائیں گے۔

 

موجودہ دور کے نمایاں کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے، جبکہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح اینجلو میتھیوز بھی اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

 

اس کے علاوہ سابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتحین اور عالمی سطح کے اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ایک وسیع پینل پورے ٹورنامنٹ کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گا۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں ہو گا، جس میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔