دبئی: شیخ زاید روڈ کے آسمان پر ہولوگرام طیارے کا شاندار مظاہرہ

news-banner

تازہ ترین - 06 فروری 2026

دبئی: (سید مدثر خوشنود) دبئی کے بزنس بے اور ڈاؤن ٹاؤن کے علاقوں میں شہریوں نے آسمان پر ایک منفرد ہولوگرام مظاہرہ دیکھا، جہاں لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک دیوقامت طیارے کو فضاء میں تیرتا محسوس کیا گیا، بغیر کسی اسکرین کے۔

 

رپورٹس کے مطابق یہ تجرباتی مظاہرہ دبئی میڈیا سٹی اور ایک بڑے فضائی ادارے کی اشتہاری ٹیکنالوجی کے تجربے کے طور پر پیش کیا گیا، جس کا مقصد مستقبل میں جدید اور ماحول دوست اشتہارات کو آسمان پر متعارف کرانا ہے۔

 

عینی شاہدین نے بتایا کہ تقریباً تین سو فٹ بلند یہ منظر لیزر اور جدید روشنی ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کیا گیا، جس نے شہر کی رات کو ایک منفرد تجربہ بنا دیا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

 

ماہرین کے مطابق اگر یہ ٹیکنالوجی مستقل بنیادوں پر استعمال کی گئی تو یہ مستقبل میں بڑے شہروں میں ڈیجیٹل اشتہارات اور عوامی تقریبات کے انداز کو بدل سکتی ہے، اور دبئی ایک بار پھر جدید شہری تجربات کے میدان میں آگے دکھائی دے رہا ہے۔