کھیل - 04 مارچ 2026
مرزاپور کے اداکار وکرانت میسی نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
انٹرٹینمنٹ - 07 فروری 2026
مشہور بھارتی ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے اداکار وکرانت میسی نے فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024 میں ان کا بیان غلط طور پر سمجھا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی جلد فلم ’او رومیئو‘ میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں شاہد کپور اور ترپتی ڈمری بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ فلم کی ہدایت کاری وشال بھردواج نے کی ہے اور یہ 13 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اداکار نے بتایا کہ 2024 میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ان کی پوسٹ کو ریٹائرمنٹ کا اعلان سمجھ لیا گیا، حالانکہ ان کا مقصد صرف اداکاری سے ایک مختصر وقفہ لینا تھا۔
وکرانت میسی نے اعتراف کیا کہ وہ شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھے اور اسی دوران اپنے بیٹے کے پہلے بار “پاپا” کہنے کے قیمتی لمحے سے بھی محروم رہے، جس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فنکار اپنی جذباتی توانائی کام میں جھونک دیتے ہیں، جس کے باعث تھکن اور برن آؤٹ فطری ہو جاتا ہے۔
سات ماہ کے وقفے کے دوران انہوں نے اپنی فلمیں دوبارہ دیکھیں اور محسوس کیا کہ خود کو اگلے درجے تک لے جانے کے لیے مزید بہتری ضروری ہے۔
دیکھیں

