بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ

news-banner

تازہ ترین - 09 فروری 2026

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سرد موسم، بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

 پیشگوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر حصوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ مطلع جزوی سے مکمل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ 

 

اس کے علاوہ ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات اور زیارت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 

ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 

دیگر علاقوں میں سبی میں 12، تربت میں 16، نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ 

 

ساحلی علاقوں میں گوادر میں 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔