کاروبار - 12 فروری 2026
نیپرا کا فیصلہ: 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
کاروبار - 12 فروری 2026
اسلام آباد: نیپرا نے گھریلو بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے، جو پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ دونوں صارفین پر لاگو ہوں گے۔
فیصلے کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کیے جائیں گے۔
100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر ماہانہ 200 روپے جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے 100 یونٹ تک 275 روپے، 200 یونٹ تک 300 روپے، اور 300 یونٹ تک 350 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز ہوں گے۔
400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے چارجز 400 روپے کر دیے گئے، 500 یونٹ پر 500 روپے، اور 600 یونٹ استعمال کرنے والوں پر 675 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
ماہانہ 700 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے فکسڈ چارجز 675 روپے کمی کے بعد مقرر کیے گئے، جبکہ 700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں کے چارجز بھی 325 روپے کمی کے بعد 675 روپے ہیں۔
دیکھیں

