ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں کینسر سے انتقال کر گئے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 12 فروری 2026

ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیمز وان ڈیر بیک 48 سال کی عمر میں طویل عرصے تک کینسر کے مرض کے بعد انتقال کر گئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اداکار کے انتقال کی خبر 11 فروری کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سامنے آئی، جس میں لکھا گیا: "ہمارے پیارے جیمز ڈیوڈ وان ڈیر بیک آج صبح پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔"

 

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دن ہمت اور وقار کے ساتھ گزارے، اور وہ انسانیت سے محبت اور وقت کی قدر کے بارے میں اہم سبق چھوڑ گئے۔

 

جیمز وان ڈیر بیک کو اگست 2023 میں اسٹیج تھری بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اور انہوں نے 2024 میں اپنی بیماری کی خبر خود شیئر کی تھی۔

 

 بیماری کے دوران بھی وہ اداکاری میں سرگرم رہے، اور ان کا ڈرامہ اوورکمپنسیٹنگ 2025 میں نشر ہوا۔

 

ان کی اداکاری کے ذریعے ہالی ووڈ میں نمایاں مقام حاصل ہوا اور وہ خاص طور پر نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے۔