ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کولمبو میں غیر متوقع موسم، پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا خدشہ

news-banner

کھیل - 12 فروری 2026

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا گروپ اے کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کولمبو میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے کیونکہ شہر میں متوقع بارش اور طوفان کے امکانات ہیں۔

 

یہ میچ اتوار، 15 فروری کو شیڈول ہے، لیکن محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کا 50 فیصد امکان ہے، اور شام 6 بجے کے قریب شہر میں تقریباً 2.1 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔

 

اگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ شائقین دعا کر رہے ہیں کہ یہ ہائی وولٹیج مقابلہ بارش سے متاثر نہ ہو۔

 

پاکستان ٹیم اب تک اپنے دونوں میچز جیت کر گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔