وفاقی وزیر امور کشمیر نے سردار طارق محمود کو کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور مقرر کر دیا

news-banner

پاکستان - 12 فروری 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما سردار طارق محمود کو کوآرڈینیٹر برائے سیاسی امور مقرر کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق سردار طارق محمود کا تعلق آزاد کشمیر کے حلقہ تراڑ کھل سے ہے، جبکہ ان کی یہ تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

 

نوٹیفکیشن کی کاپی صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور آئی جی آزاد کشمیر کو ارسال کر دی گئی ہے۔

 

 وفاقی وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کی جانب سے تقرری کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔