کاروبار - 12 فروری 2026
گوپال گنج میں پولنگ اسٹیشن پر دستی بم دھماکا، تین افراد زخمی
دنیا - 12 فروری 2026
ڈھاکا کے ضلع گوپال گنج میں عام انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق دھماکا پولنگ اسٹیشن کے اندر ہوا اور زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دھماکے سے پولنگ اسٹیشن کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی سکیورٹی اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔
دوسری جانب ملک بھر میں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔
ایک حالیہ عوامی سروے کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور بنگلادیش جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم اتحادوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
سروے کے مطابق بی این پی کے زیر قیادت اتحاد کو 44.1 فیصد جبکہ جماعتِ اسلامی کی قیادت میں قائم 11 جماعتوں کے اتحاد کو 43.9 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو ایک انتہائی کانٹے دار مقابلے کی نشاندہی کرتا ہے۔
دیکھیں

