کاروبار - 12 فروری 2026
اٹلی نے 2 بھائیوں کی شاندار بیٹنگ سے ٹی 20 ورلڈکپ میں پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی
کھیل - 12 فروری 2026
ممبئی: اٹلی نے نیپال کو شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی، جس میں دو بھائیوں کی شاندار بیٹنگ نے اہم کردار ادا کیا۔
گروپ سی کے میچ میں نیپال کی ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد اٹلی نے بغیر کسی وکٹ کے ہدف حاصل کر لیا۔
اوپننگ میں بھارائی جسٹن موسکا اور انتھونی موسکا نے جارحانہ بیٹنگ سے ٹیم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔
اٹلی کو اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن نیپال کے خلاف ٹیم نے بالکل مختلف اور مضبوط کارکردگی دکھائی۔
نیپال کی سست اور محتاط بیٹنگ نے اٹلی کے اوپنرز کو آغاز سے ہی حاوی ہونے کا موقع دیا۔
یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں صرف دوسرا موقع تھا جب دو بھائیوں نے ایک ساتھ اوپننگ کی۔
دونوں بھائی اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے خلاف اوپن کر چکے ہیں۔
نیپال کے بولرز اٹلی کی اوپننگ شراکت داری کو توڑنے میں ناکام رہے۔ جسٹن موسکا نے 60* اور انتھونی موسکا نے 62* رنز بنا کر ناقابل شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔
اٹلی نے 124 رنز کا ہدف صرف 12.4 اوورز میں حاصل کیا۔
یوں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
اٹلی کا اگلا میچ پیر کو انگلینڈ کے خلاف ہے، جبکہ نیپال اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے پوائنٹس کے لیے کوشش کرے گا۔
دیکھیں

