کھیل - 15 فروری 2026
عمران خان کے اڈیالہ جیل میں علاج معالجے کا مکمل ریکارڈ طلب
پاکستان - 15 فروری 2026
راولپنڈی: ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے عمران خان کے اڈیالہ جیل میں علاج معالجے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کے وائٹل سائنز، جن میں بلڈ پریشر، نبض، درجہ حرارت اور شوگر شامل ہیں، کا مکمل چارٹ فراہم کریں۔
اس کے علاوہ کنسلٹنٹس کی رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں جن میں یہ بتایا جائے کہ کس دن اور کس میڈیکل اسٹاف نے جیل میں ان کا معائنہ کیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ آن ڈیوٹی ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ عمران خان کے وائٹل سائنز ریکارڈ کرتا ہے۔
حکومت نے آنکھوں کے علاج کے لیے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے الشفا آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر ندیم قریشی اور ڈاکٹر امجد پر مشتمل ایک خصوصی پینل تشکیل دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پینل میں شامل دونوں ڈاکٹرز کا شمار پاکستان کے ممتاز ماہرینِ امراضِ چشم میں کیا جاتا ہے۔
دیکھیں

