چولستان ریلی میں جدید نیویگیشن سسٹم کا کامیاب تجربہ، سپارکو نے نئی تاریخ رقم کر دی

news-banner

تازہ ترین - 15 فروری 2026

اسلام آباد: سپارکو نے نیویگیشن اور پوزیشننگ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے چولستان ریلی کے دوران جدید پاک ایس بی اے ایس نیویگیشن سسٹم کامیابی سے متعارف کرا دیا۔

 

سپارکو کے ترجمان کے مطابق اس جدید ٹیکنالوجی نے صحرا جیسے دشوار گزار علاقے میں غیر معمولی درستی اور سگنل کی پائیداری کا مظاہرہ کیا۔

 

 نئی نیویگیشن سہولت کے باعث مقام کے تعین میں روایتی سسٹمز کے مقابلے میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی، جبکہ ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست اور بروقت ٹریکنگ میں واضح سہولت ملی۔

 

ترجمان نے مزید بتایا کہ پاک ایس بی اے ایس سسٹم مستقبل میں قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

 

اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی کے شعبوں میں محفوظ اور مؤثر نیویگیشن ممکن ہو سکے گی، جبکہ سروے اور نقشہ سازی کے عمل میں پوزیشننگ کی غلطیوں اور لاگت میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

 

سپارکو کے مطابق یہ جدید نیویگیشن سسٹم عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تکنیکی خودانحصاری کو بھی مضبوط کرے گا۔