امریکی صدر ایران سے معاہدے کے لیے تیار، خامنہ ای سے ملاقات بھی ممکن: مارکو روبیو

news-banner

دنیا - 15 فروری 2026

میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

روبیو کے مطابق صدر ٹرمپ عالمی مسائل کے حل کے لیے کسی بھی ملاقات کے لیے آمادہ ہیں کیونکہ ان کے نزدیک بات چیت ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ اگر آیت اللہ علی خامنہ ای ملاقات کی درخواست کریں تو یہ ممکن ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ صدر ٹرمپ ہر معاملے میں ان سے متفق ہیں بلکہ یہ اس لیے ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

 

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اقدام احتیاطی ہے تاکہ ایران کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے بڑا تنازع پیدا ہو۔