بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

news-banner

پاکستان - 15 فروری 2026

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

 

 یہ معائنہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 16 فروری سے پہلے مکمل کرنے کے احکامات کے تحت کیا گیا۔

 

میڈیکل ٹیم میں شامل سینئر ڈاکٹرز نے تقریباً ڈھائی گھنٹے جیل میں قیام کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ 

 

معائنے کے لیے تمام طبی آلات بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔

 

جیل ذرائع کے مطابق، ٹیم نے پی ٹی آئی کی قیادت کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے اور معائنہ مکمل ہونے کے بعد جیل سے روانہ ہو گئی۔

 

متوقع ہے کہ ٹیم کی رپورٹ جلد تیار کر کے متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی۔