پاکستان - 04 اپریل 2026
ویپنگ سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ
تازہ ترین - 03 اپریل 2026
آسٹریلیا میں یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کی تحقیق کے مطابق ای سگریٹس یا ویپنگ پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر سے جڑ سکتی ہے۔
تحقیق میں 2017 تا 2025 شائع ہونے والی رپورٹس، کیس اسٹڈیز اور جانوروں پر کیے گئے تجربات کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج بتاتے ہیں کہ ویپنگ جسم میں ڈی این اے کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور سوزش میں اضافہ کر سکتی ہے، جو کینسر کے ابتدائی اثرات سے منسلک ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ای سگریٹ مکمل محفوظ متبادل نہیں، اور نوجوانوں کو اس کے بڑھتے رجحان سے بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔
تاہم، کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو ابھی روایتی سگریٹ کے برابر نقصان دہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔
دیکھیں

