Pakistan

متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ

متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ
۱۲۷ دن پہلے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

زلزلے کے جھٹکے دیر بالا، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاریاں، کوہاٹ، ہنگو، چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ اور سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ اور گہرائی 190 کلومیٹر تھی۔

 

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں