دنیا - 17 فروری 2026
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
تازہ ترین - 17 فروری 2026
کراچی کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی اور بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی دیکھی گئی۔
بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ پر سَمامہ شاپنگ مال کے سامنے پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک متاثر ہوئی۔
یونیورسٹی روڈ سے گلستانِ جوہر جانے والی سڑک پر گڑھوں کی وجہ سے پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم انتظامیہ نکاسیٔ آب کے اقدامات کر رہی ہے۔
ملیر ہالٹ، رفاہِ عام اور آس پاس کے علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ہوئی جبکہ ملیر کینٹ اور گلستانِ جوہر میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
سکیم 33، گلشنِ جمال اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری دیکھی گئی۔
دیکھیں

