سلمان خان کے والد سلیم خان کی حالت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 18 فروری 2026

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار سلمان خان کے والد اور سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے ان کے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں اور امکان ہے کہ آج ان کی سرجری کی جائے۔

 

سلیم خان گزشتہ روز صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے تھے، اور طبیعت کی سنگینی کے باعث انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا۔ 

 

ابتدائی معائنہ کے بعد کچھ بہتری دیکھی گئی تھی، مگر پھر حالات بگڑ گئے۔

 

سلیم خان نے اپنے سابقہ رائٹنگ پارٹنر جاوید اختر کے ساتھ فلمیں شعلے، ہاتھی میرے ساتھی، زنجیر اور مسٹر انڈیا تحریر کیں جو بالی وڈ کی یادگار فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔

 

ان کی 90 ویں سالگرہ 24 نومبر 2025 کو منائی گئی تھی۔

 

سوشل میڈیا پر مداح سلیم خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔