آئی ایم ایف کی شرط، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد، بجلی سستی کرنے کی راہ ہموار

news-banner

کاروبار - 18 فروری 2026

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کرنے سے بجلی سستی کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

 

وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر فی ایم ایم بی ٹی یو 1,247 روپے کی لیوی عائد کی ہے۔ 

 

اس لیوی سے حاصل ہونے والی رقم پاور سیکٹر کے تمام قسم کے بجلی صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کی جائے گی۔

 

حکومت نے صارفین کو ماہانہ بنیادوں پر اس لیوی کے ذریعے بجلی کی ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

 

پیٹرولیم ڈویژن نے دسمبر 2025 کے لیے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

یہ لیوی آف دی گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس لیوی ایکٹ 2025 کے تحت عائد کی گئی ہے، اور وفاقی کابینہ نے پہلے ہی بجلی صارفین کو ریلیف منتقل کرنے کی منظوری دے دی تھی۔