تازہ ترین - 18 فروری 2026
قدیم برفانی غار سے دریافت شدہ بیکٹیریا 10 اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحم
تازہ ترین - 18 فروری 2026
سائنس دانوں نے ایک قدیم زیرِ زمین برفانی غار میں ایسے بیکٹیریا دریافت کیے ہیں جو آج استعمال ہونے والی 10 جدید اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں۔
برفانی غار مختلف قسم کے خوردبینی جانداروں کا مسکن ہوتے ہیں۔
اگر ان غاروں کی برف پگھل جائے تو یہ جراثیم ماحول میں آزاد ہو کر اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بڑھتے ہوئے عالمی بحران کو مزید سنگین بنا سکتے ہیں۔
تاہم محققین کا کہنا ہے کہ یہی جراثیم ہمیں اینٹی بائیوٹک مزاحمت سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار کرنے میں مدد بھی دے سکتے ہیں۔
اینٹی بائیوٹکس کے بے تحاشا استعمال نے انہیں کم مؤثر بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے مزاحمت کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
رومانیہ کے ایک غار میں موجود پانچ ہزار سال پرانی برف سے ملنے والا بیکٹیریا Psychrobacter SC65A.3 سرد ماحول سے مطابقت رکھنے والا ہے اور جانوروں اور انسانوں میں انفیکشن پیدا کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ بیکٹیریا ایک طرف خطرہ ہیں تو دوسری طرف امید بھی ہیں۔
انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجی بوکارسٹ، رومانیہ اکیڈمی کی سینئر سائنس دان ڈاکٹر کرسٹینا پرکریا کے مطابق اگر پگھلتی ہوئی برف یہ جراثیم آزاد کر دے تو ان کے مزاحمتی جین جدید بیکٹیریا میں منتقل ہو سکتے ہیں، جس سے اینٹی بائیوٹک مزاحمت کا عالمی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
دیکھیں

