دنیا - 19 فروری 2026
امریکا میں بورڈ آف پیس کا افتتاح آج، غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 5 ارب ڈالر فنڈ کے اعلان کا امکان
دنیا - 19 فروری 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج واشنگٹن میں اپنے مجوزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس میں غزہ کی تعمیرِ نو، بحالی کی حکمتِ عملی اور مالی وسائل کے حوالے سے اہم فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں دنیا بھر سے مدعو کیے گئے ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ طور پر 50 ممالک کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اب تک 35 عالمی رہنماؤں نے شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ 26 ممالک باضابطہ طور پر بورڈ میں شامل ہو کر بانی اراکین قرار پا چکے ہیں، تاہم کم از کم 14 ممالک نے دعوت قبول نہیں کی۔
افتتاحی اجلاس کا مرکزی ایجنڈا غزہ کی تعمیرِ نو کا جامع منصوبہ ہے۔ غزہ کی پٹی گزشتہ مہینوں کے دوران شدید جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہو چکی ہے، جس کے بعد انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔
امریکی انتظامیہ سفارتی سطح پر جنگ بندی اور بحالی کے اقدامات کو آگے بڑھانے پر زور دے رہی ہے۔
توقع ہے کہ امریکا رکن ممالک کے تعاون سے غزہ کی انسانی امداد اور تعمیرِ نو کے لیے 5 ارب ڈالر کے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کرے گا۔
اس کے علاوہ ایک مجوزہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ سکتی ہیں، جس کا مقصد غزہ میں سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانا بتایا جا رہا ہے۔
دیکھیں

