دنیا - 19 فروری 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: زمبابوے نے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دے کر گروپ بی میں سب سے اوپر پہنچ گیا
کھیل - 19 فروری 2026
کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ بی میں اپنا ناقابل شکست ریکارڈ برقرار رکھا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، جس میں پاتھن نسنکا 62 اور راتھ نائکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں زمبابوے نے 179 رنز کا ہدف آخری اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
برائن بیننٹ 63 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، جبکہ مارومانی نے 34، ریان برل 23 اور کپتان سکندر رضا نے 45 رنز بنائے۔
زمبابوے نے گروپ بی میں 4 میں سے 3 میچز جیتے، آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔
گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے دونوں سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔
دیکھیں

