پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین نے آسٹریلوی اسٹار گلین میکسویل کو سائن کرلیا

news-banner

کھیل - 19 فروری 2026

پاکستان سپر لیگ کے لیے ایک بڑا اعلان سامنے آیا ہے، جس میں حیدرآباد کنگز مین نے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کو سائن کرلیا ہے۔

 

آسٹریلوی اسٹار نے بھارتی لیگ آئی پی ایل کھیلنے سے معذرت کے بعد پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

 

گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔

 

گلین میکسویل نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے اور حیدرآباد کی نمائندگی کرنے پر خوش ہیں اور پاکستان سے ہمیشہ محبت محسوس کرتے ہیں۔ 

 

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد ٹیم کی نمائندگی کرنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔