دنیا - 19 فروری 2026
ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ، او جی ڈی سی ایل کی خام تیل پیداوار 750 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی
کاروبار - 19 فروری 2026
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاونت اور ہم آہنگی سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نمایاں اور تاریخی پیش رفت سامنے آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں ملکی توانائی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے یومیہ توانائی پیداوار میں اضافے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے کنڑ اور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کی تنصیب کے لیے فرانسیسی کمپنی SNF S.A. کے ساتھ ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت آئل فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل خام تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کے اضافے کی توقع ہے، جس سے تقریباً 460 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع بتائی جا رہی ہے۔
جدید تکنیکی اقدامات کے نتیجے میں او جی ڈی سی ایل نے خام تیل کی یومیہ پیداوار کو 750 بیرل تک بڑھا دیا ہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد پرانی آئل فیلڈز کی اضافی استعداد کو مؤثر اور دیرپا انداز میں استعمال کرنا ہے۔
توانائی کی پیداوار میں یہ نمایاں اضافہ نہ صرف ملکی توانائی خود انحصاری کو فروغ دے گا بلکہ قومی خود کفالت اور معاشی استحکام کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر رہنمائی کے تحت توانائی کے شعبے میں یہ پیش رفت ملکی ترقی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔
دیکھیں

