دنیا - 19 فروری 2026
کابل دہشتگردی کے خلاف غیر سنجیدہ، ضرورت پڑنے پر فضائی کارروائی کرسکتے ہیں: خواجہ آصف
پاکستان - 19 فروری 2026
اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل حکومت دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ نہیں اور ضرورت پڑنے پر پاکستان فضائی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔
فرانسیسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ اگر پاکستان نے کابل اور قندھار سمیت افغانستان میں کارروائیاں کیں تو کیا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس یہ آپشن ہمیشہ موجود رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے استعمال کرنے سے ہچکچائے گا نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کابل امن کی ضمانت دے سکتا ہے تو لڑائی کی ضرورت نہیں، لیکن کابل کی سرپرستی اور سازش میں شمولیت کی صورت میں پاکستان خود کو دفاع کرنے پر مجبور ہوگا۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان پر حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔
دہلی، کابل اور دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث ہیں، اور کالعدم ٹی ٹی پی، داعش سمیت دیگر تمام دہشت گرد گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔
پاکستان پر حملے کابل کی مرضی یا سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان پر عملی کنٹرول دہشت گردوں کے پاس ہے، اور اگر یہ گروہ اُن کی سرزمین سے کارروائی کر رہے ہیں تو ذمہ داری بھی انہی کی ہے۔
کچھ دوست ممالک نے ثالثی کی کوششیں کیں، جن میں استنبول، دوحہ اور کابل میں ملاقاتیں شامل ہیں، لیکن ان کوششوں کا کوئی حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
دیکھیں

