نام نہاد ’شائننگ انڈیا‘ کی اے آئی سمٹ عالمی سطح پر رسوائی بن گئی

news-banner

دنیا - 19 فروری 2026

نئی دہلی: بھارت میں منعقدہ مرکزی اے آئی سمٹ 2026 کے دوران ایک نجی یونیورسٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جب اس کی پروفیسر نے چینی ساختہ روبوٹک ڈاگ کو اپنی یونیورسٹی کی تخلیق قرار دے دیا۔

 

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس واقعے کے بعد گالگوشیا یونیورسٹی کو سمٹ میں اپنا اسٹال ختم کرنے کی ہدایت دی گئی۔

 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آیا اور بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں یونیورسٹی نے وضاحت جاری کی۔

 

رپورٹس کے مطابق سمٹ کے دوران بدانتظامی، سست انٹرنیٹ اور بعض اسٹالز سے اشیاء کی چوری جیسے واقعات بھی سامنے آئے، جس پر انتظامات پر سوالات اٹھائے گئے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تنازع نے بھارت کے ٹیکنالوجی اور جدت کے بیانیے، خصوصاً میڈ ان انڈیا مہم، پر بھی بحث چھیڑ دی ہے اور اس قسم کے واقعات سے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔