یو این ماہرین نے ایپسٹین کی ای میلز میں الزامات کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دے دیا

news-banner

دنیا - 19 فروری 2026

اقوام متحدہ: یو این کے ماہرین نے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں موجود الزامات کو ممکنہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا ہے اور ایپسٹین فائلز کیس کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی لاکھوں فائلیں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایک عالمی مجرمانہ نیٹ ورک موجود تھا جس نے ایسے اقدامات کیے جو قانونی طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ 

 

حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین کی کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئی ہیں۔