انٹرٹینمنٹ - 22 فروری 2026
برمنگھم میں مسجد کے باہر چاقو کے حملے میں پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق
دنیا - 22 فروری 2026
برمنگھم: برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مسجد کے باہر چاقو کے حملے میں پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان ذیشان افضل جاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ جامع مسجد اسمتھ وِک کے باہر پیش آیا۔
اٹھارہ سالہ ذیشان افضل پر حملہ کیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے باوجود دم توڑ گیا۔ دو دیگر نوجوان بھی زخمی ہوئے جن کی عمریں 19 اور 22 سال ہیں، اور وہ ہسپتال میں محفوظ ہیں۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ مذہبی یا نسلی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک عام جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ویڈیو، موبائل فوٹیج یا کیمرے کی ریکارڈنگ موجود ہے تو فراہم کریں۔
دیکھیں

