پاکستان - 24 فروری 2026
شکارپور کے کچے علاقے میں پولیس کا ڈرون آپریشن، مطلوب ڈاکو مارا گیا
پاکستان - 24 فروری 2026
ضلع شکارپور کے کچے کے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ایک مبینہ ٹھکانے کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک مطلوب ملزم ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق یہ آپریشن تحصیل لکھی غلام شاہ کے گاؤں سلطان کمالانی جتوئی میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف کمالانی جتوئی کے طور پر ہوئی، جو مبینہ طور پر بدنام ڈاکو شہزادہ کمالانی جتوئی کا بھائی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شہید اہلکار صغیر سنجرانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن کا حصہ تھی۔
ڈرون حملے کے دوران ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں، جنہیں ملزم کی والدہ بتایا جا رہا ہے۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
دیکھیں

