ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے ناکام، وزیرِ اطلاعات

news-banner

دنیا - 27 فروری 2026

اسلام آباد: فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش کی، جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

 

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ اینٹی ڈرون سسٹم نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر مار گرایا، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات ایک بار پھر افغانستان میں طالبان حکومت اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے درمیان براہِ راست تعلقات کو بے نقاب کرتے ہیں