انٹرٹینمنٹ - 27 فروری 2026
آپریشن غضب للحق: 274 خوارج ہلاک، 400 زخمی، پاک فوج کے 12 جوان شہید : ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان - 27 فروری 2026
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک افغان صورتحال پر اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 274 خوارج ہلاک اور 400 زخمی ہو چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 73 دشمن پوسٹیں تباہ اور 18 پر قبضہ حاصل کیا گیا۔
اس دوران 115 دشمن کے ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کو چن چن کر مارا گیا، جبکہ پاک فوج کے 12 جوان شہید اور 27 زخمی ہوئے، ایک اہلکار لاپتہ ہے۔
ترجممان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعے میں بھارت ملوث ہے اور دہشت گرد یا ان کے سہولت کار کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاک فوج صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچانے کے الزامات جھوٹے پروپیگنڈا ہیں۔
قوم اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور نیشنل ایکشن پلان اس عزم کی واضح مثال ہے۔
دیکھیں

