تازہ ترین - 27 فروری 2026
انسٹاگرام نے نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرایا
تازہ ترین - 27 فروری 2026
کیلیفورنیا: فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ Instagram نے والدین کو نوجوان بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت آگاہ کرنے کے لیے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرایا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر والدین کو الرٹس دے گا جب بچے خود کو نقصان پہنچانے یا خودکشی سے متعلق الفاظ تلاش کریں۔
نئے نظام سے والدین کو ریئل ٹائم نوٹیفیکیشنز کے ساتھ رہنمائی اور وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے، تاکہ بچوں کے ساتھ مؤثر بات چیت ممکن ہو۔
انسٹاگرام کے مطابق یہ فیچر اگلے ہفتے سے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا میں دستیاب ہوگا، اور مستقبل میں دیگر خطوں میں بھی اسے متعارف کرانے کا ارادہ ہے۔
اس کے علاوہ کم عمر صارفین کے لیے حساس مواد کی تلاش محدود کی گئی ہے اور خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے سے متعلق نتائج کم عمر صارفین کے لیے بلاک کر دیے گئے ہیں۔
یہ اقدام والدین کو ابتدائی علامات پر خبردار کرنے اور بچوں کی ذہنی صحت کے حوالے سے بروقت مداخلت کے لیے اہم ثابت ہوگا۔
دیکھیں

