خوشخبری! ایپل جلد متعارف کرانے جا رہا ہے سب سے سستا نیا آئی فون

news-banner

تازہ ترین - 27 فروری 2026

آئی فون کے شوقین صارفین کے لیے خوش آئند خبر ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی Apple جلد ایک نیا اور نسبتاً کم قیمت آئی فون متعارف کرانے کی تیاری میں ہے، جسے رواں سال کا سب سے سستا آئی فون قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ٹیک رپورٹس کے مطابق اس متوقع ماڈل کو iPhone 17E کا نام دیا جا سکتا ہے، جس کی ابتدائی قیمت تقریباً 599 ڈالر ہونے کا امکان ہے۔ 

 

یہ ڈیوائس کم بجٹ میں جدید آئی فون فیچرز کے خواہش مند صارفین کے لیے ایک موزوں انتخاب ہو سکتی ہے۔

 

ڈیزائن کے لحاظ سے نیا فون گزشتہ ماڈل iPhone 16E سے مشابہ ہوگا، تاہم فرنٹ کیمرے میں نمایاں بہتری اور جدید ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن شامل کیے جانے کی توقع ہے۔

 

ذرائع کے مطابق اس نئے آئی فون کی باضابطہ رونمائی ممکنہ طور پر 4 مارچ کو ایک خصوصی تقریب میں کی جائے گی، جہاں اس کی مکمل خصوصیات اور دستیابی سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

 

تکنیکی اعتبار سے فون میں نیا C1 5G موڈیم شامل ہونے کا امکان ہے، جو تیز رفتار انٹرنیٹ اور بہتر بیٹری کارکردگی فراہم کرے گا، جبکہ N1 وائرلیس چپ کے ذریعے وائی فائی اور بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

 

ماہرین کے مطابق کم قیمت اور جدید فیچرز کا امتزاج اس ماڈل کو متوسط طبقے کے صارفین کے لیے خاصا پرکشش بنا سکتا ہے۔